ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: سمندر میں دو افراد غرق۔ ایک کی لاش دستیاب۔ دوسرے کی تلاش جاری۔ 7افراد کو بچالیاگیا

مینگلور: سمندر میں دو افراد غرق۔ ایک کی لاش دستیاب۔ دوسرے کی تلاش جاری۔ 7افراد کو بچالیاگیا

Mon, 11 Jan 2021 15:23:43    S.O. News Service

مینگلور11؍جنوری (ایس او نیوز) مینگلور کے قریب مُلکی   میں سسی ہیتلو مونڈا نامی علاقے کے سمندر میں تیرنے کے لئے نکلے ہوئے 9افراد تیز لہروں کی وجہ سے پانی میں بہہ گئے۔ ان میں سے سات لوگوں کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا  جبکہ ایک شخص کی لاش دستیاب ہوئی ۔ ایک اور ساتھی لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مہلوک کی شناخت سندر شیٹی (۴۵سال) اورسمندر میں لاپتہ ہونے والے کانام دامودر (۵۵سال) بتایا گیا ہے  ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام لوگ ہلے انگڈی میں ایک شادی میں شرکت کے لئے آئے  تھے۔اتوار کے دن شام کے وقت 11افراد پر مشتمل یہ گروپ سسی ہیتلو بیچ پر سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا تھا۔ ان میں سے بشمول ۳ خواتین جملہ ۹ لوگ سمندر کی موجوں سے لطف اٹھا رہے تھے۔اس دوران ایک تیز لہر دو خواتین کو بہا لے گئی۔یہ دیکھ کر سندر اور دیگر کچھ لوگ خواتین کو بچانے کے لئے آگے بڑھے۔ لیکن سندر اور دامودر اپنے آپ کو سنبھال نہیں پائے اور پانی میں ڈوب گئے۔چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ مدد کے لئے دوڑے اور بقیہ لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔


Share: